عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 789 دن سے غیرقانونی قید میں ہیں جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام عمران خان کو علاج اور اپنے وکلا سے ملاقات کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہیں، حتی کہ انہیں دہشتگردوں سے بھی بدتر حالات میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے خلاف قائم جعلی مقدمات کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جیل ٹرائلز کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ آئین و قانون کی توہین ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے غیرقانونی طور پر باہر رکھا گیا۔(جاری ہے)
اس رپورٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں، لہذا انہیں فوری برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی محض ایک ڈرامہ ہے، دراصل دونوں جماعتیں کرپشن بچانے اور عوامی مینڈیٹ دبانے میں ایک ہیں لیکن عوام نے 8 فروری کو دونوں جماعتوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ کی چوری کو ہمیشہ بے نقاب کرتی رہے گی۔صدر پی ٹی آئی سندھ نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ غزہ امن منصوبہ فلسطینی عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ پاکستانی عوام کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کا اصولی اور تاریخی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عالمی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے قومی پالیسی قربان کر دی ہے جو قومی مفادات کے خلاف ہے۔آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کشمیری عوام کے مطالبات بالکل جائز ہیں اور انہیں فوری تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کشمیری عوام پر کریک ڈان اور میڈیا بلیک آٹ شرمناک عمل ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ مزید سنگین صورت اختیار کرے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں مگر حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ دراصل غریب دشمن فیصلہ ہے جسے فوری واپس لیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلیم عادل شیخ نے نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔