بھارت نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لئے unmanned ڈرونز بھیجنے شروع کئے۔ ان کے پائلٹ اب شاید کہتے ہوں گے کہ ہم کیوں جائیں مار کھانے کے لئے، آپ نے تو کہا تھا کہ سپیریئر ٹیکنالوجی ہے، بات جہاز کی نہیں ہوتی بات جہاز اڑانے والے کی ہوتی ہے کہ اس میں کتنی ہمت اور کتنا حوصلہ ہے، عطاء جب وہ ڈر گئے اور اپنے جہاز اور پائلٹس نہ بھیج سکے کیونکہ ہم نے ان کے پانچ جہاز اور سات ڈرونز بھی گرائے تھے جس رات انہوں نے ریفائل سے حملہ کیا، ہم نے ان کے 25 ڈرونز گرائے، کچھ ڈرونز کو سافٹ ہٹ اور کچھ ڈرونز کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ہارڈ ہٹ سے گرایا گیا، عطاء اللہ تارڑ یہ چھپانا چاہتے تھے کہ ملبہ نظر نہ آئے مگر جہاز کا ملبہ کیسے چھپ سکتا ہے تو انڈین میڈیا نے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان نے ہمارے جہاز گرا دیئے ہیں۔ اب شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے سو بہانے کر لیں، مگر ہم نے جو ڈرونز گرائے ہیں وہ جگہ جگہ ہماری وار ٹرافیاں ہیں، ہم انہیں میوزیم ہم تیار ہیں، ہماری مسلح افواج ہمہ وقت تیار رہتی ہیں، ملکی دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے سافٹ ہٹ اور ہارڈ ہٹ ان ڈرونز کو ٹارگٹ کیا ہے، لائن آف کنٹرول پر نہ صرف 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کئے بلکہ ان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز بھی گرایا۔ روایتی جنگ میں یہ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ آپ پورے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو اڑا دیں اس کی مثال بہت کم ملتی ہیں۔ بھارت کو لائن آف کنٹرول شدید نقصان پہنچا ہے، بھارت نے شہری آبادی، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا۔ ہم نے منہ توڑ جواب دیا، ہم نے ان کے جہاز گرائے، لائن آف کنٹرل پر ان کی ملٹری انسٹالیشن کو نقصان پہنچایا، ان کے فوجی ہلاک کئے، یہ جواب ہوتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پشاور:

تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔

ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔

تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔

دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘
  • بھارت کا ڈرون ڈراما
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے: عطا تارڑ
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان