نجی ٹی وی کے مطابق نجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کرد یے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں صبح سے اب تک 3 ڈرون گرائے جاچکے ہیں، والٹن روڈ لاہور پر 2 ڈرون گرائے گئے ، ایک ڈیفنس میں گرایا گیا، ایک ڈرون اسرائیلی ساختہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اسرائیلی ساختہ جدید ہیروپ ڈرون چھوڑ دیے، تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تمام ڈرونز کو گرادیا، اس دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کرد یے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں صبح سے اب تک 3 ڈرون گرائے جاچکے ہیں، والٹن روڈ لاہور پر 2 ڈرون گرائے گئے ، ایک ڈیفنس میں گرایا گیا، ایک ڈرون اسرائیلی ساختہ تھا۔

راولپنڈی میں بھی 2 جاسوس ڈرون مار گرانے کی اطلاع ملی ہے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ایک ڈرون راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں گرا۔ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 2 ڈرون مار گرائے گئے، دونوں ڈرونز کے ملبے مل گئے، ایک ڈرون کا ملبہ گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں اور دوسرے ڈرون کا ملبہ واہنڈو کے ٹوکریاں گاؤں سے ملا ہے۔ شیخوپورہ کےگاؤں باہومان کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا گیا۔ چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بہاولپور کے قریب چولستان میں بھارتی ڈرون بھی گرایا گیا ہے۔

اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ملی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک اعوان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی ڈرون مارگرایا، ڈرون کا ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا، سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔ فورسز نے دیگر سرحدی مقامات پر بھی اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ ایک ڈرون کا ملبہ

پڑھیں:

غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنانے کا اصل مقصد کیا ہے؟ عبرانی اخبار نے فاش کر دیا

صیہونی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں ایک بڑای سیاحتی مرکز تعمیر کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے لہذا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر دیتا ہے تاکہ اس طرح نیتن یاہو کو غزہ کی مکمل تباہی اور وہاں کے فلسطینیوں کو جبری جلاوطن کرنے کا مناسب موقع فراہم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں بار بار ویٹو کر دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رئیل اسٹیٹ کا مالک ہے اور اس کا کام ہاوسنگ اسکیمیں اور رہائشی پراجیکٹس کے ٹھیکے لینا ہے، غزہ میں مکمل تباہی اور وہاں مقیم فلسطینی شہریوں کی جبری جلاوطنی کے بعد ایک عظیم سیاحتی شہر کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور اس میں اسرائیلی فوجی افسروں کو بھی مفت گھر فراہم کرنے کا لالچ دیا گیا ہے۔ لہذا ایسے وقت جب غزہ میں گذشتہ چند سالوں سے جاری ظالمانہ اسرائیلی محاصرے اور دو سال سے زائد عرصے سے جاری فوجی بربریت کے نتیجے میں شدید قحط والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور لاکھوں بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے چھٹی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ غزہ کی پٹی میں نسل کشی انجام پانے کی تصدیق اقوام متحدہ کی انسپکٹر سمیت عالمی فوجداری عدالت بھی کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی حکومت غیر مشروط طور پر جرائم پیشہ اسرائیلی حکمرانوں کی بھرپور سیاسی، فوجی، سفارتی اور اقتصادی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
صیہونی اخبار ہارٹز نے اس بارے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بنجمن نیتن یاہو کو غزہ میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے کیونکہ وہ اس علاقے میں سیاحتی مرکز تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے ٹرمپ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ غزہ میں ایک لگزری ساحلی شہر ریویرا تعمیر کرے گا۔ کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان محض زبانی کلامی ہے اور فلسطین کے طویل تنازعہ کے تناظر میں باقی آرزووں اور خیالات کی مانند بہت جلد فراموشی کا شکار ہو جائے گا لیکن اب ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اس پراجیکٹ میں سنجیدہ ہے۔ صیہونی اخبار ہارٹز نے "زمین سے غزہ کو محو کرنے میں اسرائیل کا مال غنیمت" کے عنوان سے اپنے مقالے میں لکھا ہے: "غزہ کو اسرائیلی افسران کی ہاوسنگ اسکیم میں تبدیل کرنے کے عظیم پراجیکٹ کی خاطر اب تک سینکڑوں اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں اور دوسری طرف دسیوں ہزار فلسطینی بھی مارے گئے ہیں۔" عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اس اخبار نے مزید لکھا کہ یہ پراجیکٹ دائیں بازو کے صیہونی وزیر سیکورٹی اتمار بن غفیر نے پیش کیا تھا جس کے تحت طے پایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں تمام عمارتیں پوری طرح مسمار کر دی جائیں اور وہاں سے فلسطینیوں کو نکال باہر کر دیا جائے۔
 
مزید برآں ایک اور انتہاپسند صیہونی وزیر بیزالل اسموتریچ نے بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ غزہ کی پٹی کو خالی کروانے کے بعد اسرائیل کے مال غنیمت میں تبدیل کر دینا چاہیے۔ اسموتریچ نے اس بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات انجام پانے کی اطلاع بھی دی تھی۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز اس بارے میں مزید لکھتا ہے: "بنجمن نیتن یاہو نے اب تک بیزالل اسموتریچ کے بیان پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں فوجی کاروائی کے بارے میں جو پالیسی بیان جاری کیا ہے اس کا اصل اہداف سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کابینہ نے حماس کی نابودی اور یرغمالیوں کی آزادی کو اصل مقاصد کے طور پر بیان کیا ہے جبکہ پس پردہ سامراجی نوعیت کے عظیم اقتصادی منصوبے کارفرما ہیں۔" اس بات کا ایک اور ثبوت ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ملین ڈالر پر مشتمل امدادی پیکجز کا لالچ دے کر اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کرنا ہے وہ غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دیں تاکہ یوں غزہ سے انہیں ہمیشہ کے لیے جلاوطن کر دینے کا زمینہ فراہم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا
  • پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند ہے‘ رانا تنویر
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
  • رونقوں کا ڈھیر
  • سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ‘ 70 سے زائد شہری شہید
  • غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنانے کا اصل مقصد کیا ہے؟ عبرانی اخبار نے فاش کر دیا
  • لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا
  • دارفور میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق
  • گوجرانوالہ، سانحہ 9 مئی کے سزا یافتہ قیدی کا جیل میں انتقال
  • بھارتی شہری کا دعویٰ: 33 برس سے صرف انجن آئل پی کر زندہ ہوں