چین اور روس کے تعلقات کو مسلسل ترقی دینا دوستی کو آگے بڑھانے کا تقاضا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

ماسکو: چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ماسکو کے کریملن میں مذاکرات ہوئِے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ تاریخ اور حقیقت نے پوری طرح ثابت کیا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات کو مسلسل ترقی دینا اور گہرا کرنا دونوں ممالک کے عوام کی نسلوں کی دوستی کو آگے بڑھانے کا تقاضا ہے، یہ دونوں اطراف کا ایک دوسرے کو بہتر بنانے اور اپنی اپنی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا ناگزیر انتخاب ہے، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کا دفاع کرنے اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح کو آگے بڑھانے کا دور رس مطالبہ بھی ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ نیز دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ 80 سال پہلے، چین اور روس کے عوام نے بڑی قربانیاں دے کر عظیم فتح حاصل کی اور دنیا کے امن اور انسانی ترقی کے نصب العین کے تحفظ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے والا تاریخی کردار ادا کیا۔

اس وقت بین الاقوامی یکطرفہ پسندی اور طاقت کی غنڈہ گردی کے خلاف، چین روس کے ساتھ مل کر ایک عالمی طاقت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری اٹھائے گا، دوسری عالمی جنگ کے درست تاریخی نظریے کو فروغ دے گا، اقوام متحدہ کے اختیار اور مقام کا تحفظ کرے گا، چین اور روس سمیت وسیع تر ترقی پذیر ممالک کے حقوق کا سختی سے دفاع کرے گا، اور مساوی اور منظم عالمی کثیر قطبیت، اور جامع اور ہمہ گیر معاشی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن رہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں، چینی میڈیا غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے حرمین کی خدمت جدید خطوط پر، شیخ سدیس کا حج پلان پر سخت نگرانی کا اعلان بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو ا گے بڑھانے کا چین اور روس کے چینی صدر

پڑھیں:

پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن

پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور  اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔

پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی  ہیں۔

اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی میں عالمی نمائندگی سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان نے اسٹارٹ اپس، اے آئی اور ڈیجیٹل اسکلز میں 4.3 ملین افراد کو تربیت دی اور بین الاقوامی شراکت داری حاصل کی ہے۔

،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ  آئی ٹی سیکٹر میں 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی طرف  اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی ترقی کے لیے فنڈنگ میں کمی خطرے کی گھنٹی،  یو این اہلکار
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • آنے والی نسل کو پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہمارا فرض ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن
  • چین پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کیلیے تعاون جاری رکھے گا، چینی سفیر
  • وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد؛ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • پاک، چین سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، توانائی و معدنیات شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال