ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔ روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے اپنی تقریر میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی جانب سے تہنیتی خطوط ہمیں جوش اور حوصلہ فراہم کرتے ہیں، جو چائنا میڈیا گروپ، آل رشین سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو اور دونوں ممالک کے میڈیا اہلکاروں کی چین روس دوستی کو فروغ دینے اور تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں حاصل شدہ کامیابیوں کی سب سے بڑی تصدیق ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے تہنیتی خطوط دونوں ممالک کے میڈیا کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ چین روس تعلقات کی مزید ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نیا کردار ادا کریں۔ چائنا میڈیا گروپ بہترین پروگرامز کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک ثقافتی پل تعمیر کرے گا اور وسیع تر تبادلوں اور تعاون کے ساتھ نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے گا۔روس میں 2025 کا “چینی فلم فیسٹیول”، اور چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی “امپرنٹ آف پیس” تھیم میڈیا مہم کا آغاز بھی اس تقریب میں کیا گیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین روس

پڑھیں:

پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک ہزار  دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

بھارت بیروزگاروں کا ملک بن گیا، 10 کروڑ نوجوانوں نے مایوس ہو کر  کام کی تلاش ہی ترک کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انوکھی واردات:شادی میں ڈانسر گروپ نے دلہا اغوا کر لیا
  • معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا
  • چین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت
  • چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
  • چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا
  • معرکہ حق: پاک فوج کی عظیم فتح، آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری
  • پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
  • گلگت، سانحہ 1988ء کی برسی کی تقریب
  • ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر