جے یو آئی کا کل یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے بھارتی جارحیت کے خلاف 9 مئی کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ جے یو آئی نے اپیل کی ہے کہ جمعے کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائیں۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں اور اس کا دفاع ہمارا فرض و ایمانی حق ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل جے یو آئی سے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ا±ن کا کہنا تھا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جے یو آئی
پڑھیں:
ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دس دسمبر تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان،مصر،شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے جن میں ان ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف کھیلوں سمیت ثقافت سے روشناس بھی کروایا جائے گا ریاض سیزن حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال ریاض سیزن میں ملکی اور غیر ملکیوں کے لیے اس ثقافتی زون کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ یہاں آنے والے بہتر انداز سے ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہوسکیں اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے افتتاحی تقریب میں آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں نے ریاض سیزن میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔