اپنے بیان میں ڈویژنل صدر عاطف مہدی سیال نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے دہشتگرد اسرائیل اور بھارت ہیں، جن کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اسرائیل اور بھارت کی دہشتگردگی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، اس لیے رواں سال مردہ امریکا و اسرائیل کے ساتھ مردہ باد بھارت بھی منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاطف مہدی سیال نے اعلان کیا ہے کہ 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل کیساتھ مردہ باد بھارت کا نعرہ بھی لگائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں عاطف مہدی نے کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں پر حملہ کرنا ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس شدید مذمت کرتے ہیں، اس ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے والے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف اس کو منہ توڑ جواب دینے والے جوانان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوان ہمارے سروں کے تاج ہیں، جو بغیر آسائشوں کے اپنی قوم کی حفاظت کیلئے جنگ کے میدان میں حاضر ہیں، بھارت سے جنگ کیلئے ہم ہر محاذ پر ان جوانوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 16 مئی وہ دن ہے، جس دن امریکا اور برطانیہ نے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کے ناجائز وجود کو جنم دیا۔

عاطف مہدی سیال نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ نے 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل منانے کا حکم دیا، شہید قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے تنظیم کی طرف سے ہر سال 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، رواں سال بھی پورے پاکستان کی طرح حیدرآباد ڈویژن میں بھی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے دہشتگرد اسرائیل اور بھارت ہیں، جن کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اسرائیل اور بھارت کی دہشتگردگی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، اس لیے رواں سال مردہ امریکا و اسرائیل کے ساتھ مردہ باد بھارت بھی منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے پورے ڈویژن میں 16 مئی کو مردہ باد امریکا، اسرائیل و بھارت ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی ریلی 18 مئی کو حیدرآباد میں نکالی جائیگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل اسرائیل اور بھارت مردہ باد بھارت نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ