کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ ہمارے کارکنوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بوگس مقدمات میں بند کیا گیا ہے۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بھی حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم جعلی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعزیتی ریفرنس پی ٹی آئی

پڑھیں:

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں روایتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بی جے پی کو جموں و کشمیر کے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع بڈگام میں پارٹی کارکنان کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ضمنی انتخابات میں "اپنی پارٹی" کے امیدوار مختار احمد ڈار کے حق میں ووٹ دیں۔ اس موقع پر کئی سرکردہ پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں روایتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بی جے پی کو جموں و کشمیر کے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان جماعتوں کے جذباتی نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے جال میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے جو اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ یہ انتخابات حکومت بنانے کے لئے نہیں، بلکہ عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے ہیں، اگر آپ اس امیدوار کو کامیاب بناتے ہیں تو وہ آپ کے مسائل کو برسرِ اقتدار حکومت تک پہنچائے گا۔

اپنی تقریر کے دوران سید الطاف بخاری نے پچھلے سال کے اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ان انتخابات کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ایک ہندو وزیراعلیٰ کو لائیں گے، جس کے ردعمل میں وادی کشمیر کے لوگوں نے ایک ہی جماعت کے پیچھے مذہبی بنیاد پر صف بندی کی۔ یہ بدقسمتی ہے کہ جمہوری عمل کو فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے واقعات کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم سے ہمارے آئینی حقوق چھین لئے گئے اور وہ دن ہماری تاریخ میں ہمیشہ ایک افسوسناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے سید الطاف بخاری نے کہا کہ 5 اگست کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لوگ خوفزدہ تھے کہ کہیں آبادی کا تناسب تبدیل نہ کیا جائے، ایسے وقت میں اپنی پارٹی نے عوام کے حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لئے عملی جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکز کے ساتھ بات چیت کر کے یہ یقین دہانی حاصل کی کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے زمین اور روزگار کے خصوصی حقوق برقرار رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے تین ہزار سے زائد نظربندوں کی رہائی بھی یقینی بنائی۔ اپنی تقریر کے اختتام پر سید الطاف بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کر اس جدوجہد کو مضبوط کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی عوامی خدمت اور خطے کے وقار کی بحالی کے لئے پوری دیانتداری کے ساتھ سرگرم عمل رہے گی۔ اس موقع پر بڈگام کے معروف سیاسی کارکن غلام نبی پروانہ اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، جن کا پارٹی صدر اور دیگر رہنماؤں نے پُرجوش خیرمقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اجتماع عام کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں
  • EU کیجانب سے لبنان پر صیہونی حملوں کی مذمت
  • کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہو گا، غلام شہزاد آغا
  • تحریک انصاف کا جلسہ، کوئٹہ شہر کنٹینرز لگاکر بند
  • کراچی:صوبائی دفتر میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں سینئر رہنما جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کی بھابھی کی وفات پر دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔ چھوٹی تصویر میں امیر صوبہ کاشف سعید شیخ ان سے تعزیت کر رہے ہیں
  • بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، حکومت نے انٹرنیٹ اور سڑکیں بند کر دیں
  • کوئٹہ: پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راستے بند، انٹرنیٹ سروس معطل
  • اجتماع عام سے نظام کی مکمل تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا‘ حافظ نعیم الرحمن
  • پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی