ترکیہ میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان کے حق میں خصوصی دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
استنبول: ترکیہ کی مساجد میں خطیبوں نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں خاص طور پر پاکستان کے لئے دعائیں کی گئیں۔ جس مسجد میں صحابی رسول (ص) حضرت ابو ایوب انصاری (رض) کا مزار شریف ہے،اس میں بھی پاکستان کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالی پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ فرما۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ترک ہیرو عبدالرحمن پیشاوری کی برسی کی سو سالہ تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد نے حضرت ابو ایوب انصاری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطیب نے خاص طور پر پاکستان کے حق میں دعا کرائی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔