پاکستان کے جدید الفتح میزائل سسٹم میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی 2 اقسام شامل ہیں۔فتح 1 اور فتح 2 جو مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور ان کو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔7 جنوری 2021  کو پہلی بار آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر گائیڈڈ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم تیار کرلیا گیا ہے۔اس میزائل سے قبل پاک آرمی چینی ساختہ اے-100 سسٹم استعمال کر رہی تھی جس کی رینج 100 کلو میٹر تھی جب کہ فتح-1 کی حد ضرب 120 کلو میٹر ہے۔دوسری جانب فتح 2 جدید ورژن ہے جو 400 کلومیٹر تک کی رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، یہ پاکستان کی علاقائی دشمنیوں کو روکنے اور جواب دینے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔فتح 2 میزائل کو جو چیز منفرد بناتی ہے وہ اس کا سیٹیلائٹ گائیڈڈ ٹارگٹنگ سسٹم ہے جو مقررہ اہداف کو نشانہ بنانے میں زیادہ درستگی دکھاتا ہے۔فتح ون میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے آراستہ ہے اور 15 میٹر درستی سے دشمن کے بڑے دستوں، ٹھکانوں جیسے میزائل سائٹس، ائیر بیسز اور بحری تنصیبات کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔یاد رہے کہ ان میزائلوں کو گزشتہ دنوں ایکس انڈس مشقوں میں ایک بار پھر کامیابی سے آزمایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
  • میٹا نے اے آئی چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟
  •   اسرائیل نے  میزائل شکن لیزر ہتھیار متعارف کر ادیے
  • اسرائیل: اینٹی میزائل ہائی پاور لیزر سسٹم “آئرن بیم” کامیابی سے آزما لیا گیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: کیشورن والکاٹ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات