آپریشن بُنیان مَرصُوص: پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا آپریشن بُنیان مَرصُوص جاری ہے۔ اس دوران پاکستانی حملے میں بھارتی شہر پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ اس حوالے سے بھارتی شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
پٹھان کوٹ میں بہت برےحالات ہیں، حملہ ہوا ہےاور شدید دھماکےہو رہےہیں.بھارت میں پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی pic.
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
ویڈیو میں پٹھانکوٹ کے شہری کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پٹھانکوٹ میں بہت برےحالات ہیں، حملہ ہوا ہے اور شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پٹھان کوٹ پر حملے سے بھارت کو شدید نقصان اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
افواج پاکستان بھارتی بزدلانہ حملےکا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کو اڑان بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔