بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر خوش آئند ہے، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی قیادت اور کارکن ملاقات نہیں کرسکتے، اس قومی یکجہتی میں ہم چاہتے کہ مضبوطی اور یقینی کے ساتھ ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا تھا، پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر جواب دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو بھارت کو جواب دیا وہ پوری دنیا نے دیکھا، بھارت نے آئندہ کوئی جارحیت کی تو تب بھی ایسا سخت جواب آئے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پاکستان نے پی ٹی ا ئی جواب دیا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں. بیرسٹر گوہر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا.(جاری ہے)
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا. انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لئے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے.