پیوٹن یوکرین سے مذاکرات پر آمادہ، کیا یورپ کی دھمکی کام کرگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کیف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ‘پرعزم’ ہے، تجویز ہے کہ 15 مئی سے بات چیت شروع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر دستخط
صدر پیوٹن کی یہ پریس کانفرنس اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی رہنماؤں نے روس کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی غیر مشروط 30 روزہ جنگ بندی کو قبول نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف پابندیاں بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے اگلے ہفتے مذاکرات کی امید کے ساتھ بات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہوں گی۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرین نے ماضی میں اس طرح کے مذاکرات سے الگ ہو کر جنگ بندی کے معاہدوں کو توڑا، حالانکہ گزشتہ 3 جنگ بندیوں کے دوران دونوں فریقوں پر حملوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے ایسی زبان استعمال کی جس میں دیرپا امن سمیت طویل مدتی نتائج کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کے صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے
صدر پیوٹن کی یہ پریس کانفرنس اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی رہنماؤں نے روس کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی غیر مشروط 30 روزہ جنگ بندی کو قبول نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف پابندیاں بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیوٹن نے کہا تھا کہ روس کے پاس یوکرین کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کافی طاقت اور وسائل موجود ہیں، حالانکہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پابندی روس صدر پیوٹن مذاکرات یورپ یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پابندی صدر پیوٹن مذاکرات یورپ یوکرین کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا
قیصر کھوکھر : شہر کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا منصوبہ، پلان کی منظوری آج دی جائے گی۔
محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا ۔وزیر اعلی نے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں۔ اقبال ٹاؤن واہگہ ٹاون اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع ہونگے ۔ان ٹاؤنزمیں سٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکیں، نالیاں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
Ansa Awais Content Writer