پنجاب اسمبلی، آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے، قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے، یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت ،پیشہ ورانہ چابک دستی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، آپریشن "بنیان مرصوص" دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے، قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے، یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بنیان مرصوص میں کہا گیا نے دشمن کے
پڑھیں:
صدرِ مملکت کا ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دو روز میں 47 دہشت گردوں کا صفایا سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔