شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندو توا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے،ہمارے شاہینوں نے تین رافیل گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ مضبوط دفاع سے لے کر دشمن کو مضبوط جواب مسلم لیگ ن اور شریف برادران کا طرہ امتیاز ٹھہرا، اپنے شہداءکا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے،جب بھی موقع آیا بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، انہوں نے مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

انتہا پسند ہندووں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم، وکرم مسری کواپنا ایک اکاونٹ محدود کرنا پڑگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ سے ازبکستان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250625-12-14

متعلقہ مضامین

  • شہدا کاخون قومی قوت کی بنیاد ہے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے،فیلڈ مارشل
  • عبد الحمید بھٹہ ایک تجربہ کار اور اہل سفارتکار ہیں: رانا عابد حسین
  • پاکستان اور امریکہ آئندہ ہفتے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے
  • سیاسی قیادت اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتی تو اس کا ذمہ دار عمران خان کی ہٹ دھرمی ہے: رانا ثناء اللّٰہ
  • شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ سے ازبکستان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
  • ٹرمپ نے دکھاوے کیلیے اسرائیل کو برا بھلا کہا، رانا احسان
  • صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلیے اقدامات جاری رہیں گے‘سعید غنی
  • ہماری فوجی کارروائیاں صبح 4 بجے آخری لمحے تک جاری رہیں، ایرانی وزیر خارجہ