اداکارہ حرا مانی مشکل میں، رونے کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی پریشان ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی(شوبزڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رو رہی ہیں۔
اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گزشتہ روز میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی، مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں نہیں مل پاوں گی، ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی۔ ہم جنگ نہیں چاہتے ، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔
اداکارہ حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’بس اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی ہوں اُن تمام پاکستانیوں سے جن جن کے بچے، شوہر، بیٹے جو اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں، میرے دل سے دعا ہے کہ اُن سب کے لئے اللہ آپ سب کو صبر عطا فرمائے، پاکستان زندہ باد!
View this post on InstagramA post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)
مزیدپڑھیں:ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی، پاک فوج کاایک ایک لفظ سچ ثابت ہوگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کیساتھ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیاکا گمراہ کُن پروپیگنڈا سامنے آنے پرعالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔
ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔ اور بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی جبکہ امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ جھوٹی ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں انہیں شیئر کرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرور کرنا چاہیئے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اور عالمی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر رہا ہے۔ جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔
سیزفائر کے باوجود ایک بار پھر24 بھارتی ایئرپورٹ بند،444 پروازیں منسوخ، نریندرا مودی پریشان