پنجاب بھر میں کل سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ملتان ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کل سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کل تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بھاری گاڑیوں کیلئے نئی شرائط، عمل کرنا لازم قرار؛ نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک : سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
شرجیل میمن نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی آلات کی تنصیب کے بغیر نہ رجسٹریشن ہوگی، نہ پرمٹ جاری ہوگا، فٹنس سرٹیفکیٹ اور جدید حفاظتی نظام کے بغیر بھاری گاڑیاں سڑک پر نہیں آ سکیں گی، اور حفاظتی نظام غیر فعال یا خراب کرنے پر بھاری جرمانے اور گاڑی بند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا یہ ترامیم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور حادثات میں کمی کے لیے کی گئی ہیں، کیوں کہ حادثات کی ایک بڑی وجہ پرانی اور ناقص حالت میں چلنے والی بھاری گاڑیاں ہیں۔
فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے، انٹر پروونشل روٹس پر 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پرمٹ نہیں دیا جائے گا، انٹر سٹی روٹس پر 25 سال سے زائد پرانی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور شہروں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا، خلاف ورزی پر پہلے مرحلے میں معمولی جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری بار 2 لاکھ روپے اور تیسری بار 3 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، بھاری یا ہلکی کمرشل گاڑی کو بغیر ٹریکنگ اور حفاظتی نظام کے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی