ہم کبھی بھی اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، غلام نبی مری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری نے کہا ہے کہ حالیہ احتجاجی جلسے جلوسوں سے حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ بلوچ قوم پرستوں کے جمہوری جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنماؤں غلام نبی مری، جمال لانگو و دیگر نے پارٹی کے سینئر رہنماء اور ممبر مرکزی کونسل حاجی وحید لہڑی کے خلاف ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کے حالیہ احتجاجی جلسے جلوسوں سے حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ بلوچ قوم پرستوں کے جمہوری جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی مرکزی قیادت کو گرفتار کرنے کے بعد بی این پی کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور بے بنیاد ایف آئی آرز اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت سیاسی کارکنوں کو پولیس اور قید و بند کے ذریعے خوفزدہ و ہراساں کرنے اور انہیں سیاسی جدوجہد سے باز رکھنے کے راستے پر چل پڑی ہے۔ مگر وہ یاد رکھے کہ ہم کبھی بھی اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ قوم کے ننگ و ناموس کی دفاع اور ساحل و وسائل پر واگ و اختیار کے حصول سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے ناروا ایف آئی آر اور قید و بند کی سعوبتوں سے بی این پی کے نظریاتی کارکن نہ پہلے کبھی خوفزدہ ہوئے تھے اور نہ آئندہ کبھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی این پی کے
پڑھیں:
بھارت مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،چوہدری شجاعت
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے ، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،_سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک ، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین۔خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک تھے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جنگیں صرف گولی ، بارود سے نہیں جزبہ ایمانی اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں جن میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ کا حملہ کیا ہے اس کو ہماری افواج نے بڑی دلیری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا یہ سب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہواچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگیں رہتی ہیں مگر کبھی نہیں ہوا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہو ، مساجد اور مدارس پر پر حملوں میں بے گناہوں پر پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کا مسلمان دکھی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج، جوان اور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔