واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جبکہ برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اور برطانوی صحافیوں نے پاک بھارت جنگ اور سیز فائر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے میزائل برسائے۔

امریکی صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جس سے نئی دہلی مذاکرات کی میز پر آیا۔

نک رابرٹسن کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستانی ردعمل نے نئی دہلی کو کاری ضربیں لگا ئیں جس سے وہ سنبھل نہ سکے۔

برطانوی صحافی اینبرسن اتھرجان نے کہاکہ بھارت کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔
مزیدپڑھیں:“ڈالے”کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، قیمت میں لاکھوں روپے کمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: برطانوی صحافی کہ پاکستان

پڑھیں:

خوفزدہ حکومت کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہی، پی ٹی آئی بلوچستان

اپنے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کے خوف کی واضح دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کے خوف کی واضح دلیل ہے۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف کو جلسے سے روکنے کے لئے پورے صوبے کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور اسے پرامن سیاسی سرگرمیوں کا پورا حق ہے، مگر حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہے اور جان بوجھ کر حالات کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں سے واپسی پھر ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حربے تحریک انصاف کے سونامی کو کبھی نہیں روک سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی
  • ٹیرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان
  • ٹیرف سے اضافی آمدن‘ امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • ٹنڈوجام، صحافی کے گھر فائرنگ کرنے کیخلاف صحافیوں کا احتجاج
  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے، ہارٹز کا انکشاف
  • اسرائیلی جارحیت میں نئی شدت: غزہ میں سرنگوں کی فوری تباہی کا حکم
  • خوفزدہ حکومت کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہی، پی ٹی آئی بلوچستان
  • اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیئے
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • وزارتِ اطلاعات نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا