کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،
ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔