اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس کو واپس لے لیں”الجزیرہ “کے مطابق آئی سی سی غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے دائرہ اختیار کے چیلنجز کا جائزہ لے رہی ہے.

(جاری ہے)

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ استغاثہ کو فلسطینی علاقوں میں ظلم و ستم اور جنگی جرائم کی تفتیش معطل کرنے کا حکم دے یہ دستاویزات 9 مئی 2025 کی ہیں اور اسرائیلی نائب اٹارنی جنرل گیلاد نوا کے دستخط شدہ ہیں. آئی سی سی نے گزشتہ سال 21 نومبر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنما ابراہیم المصرری کے لیے غزہ کے تنازع میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے آئی سی سی نے فروری میں کہا تھا کہ ججوں نے محمد دیف کے انتقال کی مصدقہ خبر کے بعد گرفتاری کے وارنٹ کو واپس لے لیا ہے.                                                                                                            

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری
  • فلسطین کا ترکی کے اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کا خیرمقدم
  • غزہ نسلی کشی، ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • غزہ نسل کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت 37 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیے نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے