ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ؛ انوشکا کا شوہر ویرات کوہلی کے نام جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔
انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔
اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔
انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے جو تم نے کبھی نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں اور اس فارمیٹ کے لیے تمہاری غیر متزلزل محبت‘۔
انوشکا شرما نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ ان سب تجربوں سے تم نے بہت کچھ سیکھا۔ ہر ٹیسٹ سیریز کے بعد تم میں مزید سمجھداری اور عاجزی آئی اور اس سب کے ذریعے تمھیں مزید نکھرتے ہوئے دیکھنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ 14 سال قبل جب پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ نے مجھے بہت سے تجربات کا موقع دیا، مجھے تراشا اور وہ سبق سکھائے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9 ہزار 230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں جب کہ 2014 سے 2022 تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے دوران 68 میں سے 40 میچز میں فتح حاصل کرکے بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انوشکا شرما نے ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ لکھا کہ
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیوکراچی میں خاتون نے بھائی کے گھر کے قریب پارک میں خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی 6 نمبر میں خاتون نے شوہر کے جھگڑا کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارک میں خود کو آگ لگا دی، پارک میں خودسوزی کرنے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ فردوس کا دو روز قبل شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران شوہر نے خاتون پر تشدد کیا تو وہ شوہر سے ناراض ہوکر نیوکراچی میں اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی، خودسوزی سے قبل خاتون بھائی کے گھر سے ڈسپنسری سے دوائی لینے گئی اور واپسی پر بھائی کے گھر قریب پارک میں جاکر خود کو آگ لگا دی۔
کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودسوزی کرنے والی خاتون 90 فیصد جھلس گئی تھی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی۔