ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔
ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب میں نے 14 سال پہلے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمائشوں سے گزارا، مجھے تراشا اور مجھے وہ سبق سکھائے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی ذاتی سا تعلق ہوتا ہے۔ وہ خاموش محنت، طویل دن، اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحات جو کوئی نہیں دیکھتا مگر آپ کے دل میں ہمیشہ نقش ہو جاتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، تو یہ فیصلہ آسان نہیں، لیکن دل سے درست لگتا ہے۔ میں نے اس کھیل کو اپنی مکمل توانائی دی، اور اس کھیل نے مجھے میری توقعات سے کہیں زیادہ لوٹایا۔
انکا کہنا تھا کہ میں شکرگزاری سے بھرا ہوا دل لے کر جا رہا ہوں اس کھیل کے لیے، ان ساتھیوں کے لیے جن کے ساتھ میدان میں وقت گزارا، اور ہر اس شخص کے لیے جس نے میرے سفر کو سراہا اور مجھے اہمیت دی، میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو ایک مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھوں گا۔
کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک دور کا اختتام ہوگیا، انکا یہ فیصلہ روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
یکے بعد دیگرے دو سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی ٹیم میں قیادت کا خلا پیدا ہوگیا ہے، اب بھارت کو 20 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔
کوہلی نے 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Virat Kohli (@virat.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ نے ٹیسٹ کے لیے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا،کچھ لو کچھ دو کا فارمولہ تیار
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا،کچھ لو کچھ دو کا فارمولہ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 15 اگست کو ملاقات کریں گے، جو امریکی ریاست الاسکا میں منعقد ہوگی۔اس بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پیوٹن سے روبرو ملاقات کرنے والے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ اگر مشرقی یوکرین کے حوالے سے معاہدہ طے پا جائے تو روس جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہوگا، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ علاقوں کی واپسی اور کچھ میں تبدیلی کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانجنیئر خالد محمود آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعینات انجنیئر خالد محمود آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعینات بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے سےفلپائن صرف خود آگ کے گڑھے میں گر جائے گا ، چینی میڈیا اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے نو مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم