چیئرمین پی ٹی آئی پاک بھارت جنگ کے بارے میں علیمہ خان کے ریمارکس کی وضاحت کریں، محمود مولوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیرِاعظم اور سینئر سیاستدان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا حالیہ بیان افسوسناک اور پوری قوم اور خصوصا ہماری مسلح افواج کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ علیمہ خان نے پاک بھارت حالیہ جنگ کو جھوٹا اور لندن پلان ٹو قرار دے کر نہ صرف شہداء کے خون کی توہین کی ہے بلکہ قوم کے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے، اس جنگ میں قوم کے کئی بچے شہید ہوئے ہیں، اس کے باوجود اس جنگ کو فیک قرار دینا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ محمود مولوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین فوری طور پر وضاحت کریں کہ ان کے نزدیک آیا یہ جنگ واقعی جھوٹ اور کسی لندن پلان کا حصہ تھی، یا یہ ایک سچائی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمود مولوی پوری قوم نے کہا
پڑھیں:
افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کا یہ واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت نے خود بھی ابھی تک تحقیقات نہیں کی، ماضی میں بھی بھارت ایسے واقعات خود کرتا آیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔
بھارت نے مسجدوں پر حملہ اور ہمارے بچوں کو شہید کیا۔ اسرائیل بچوں کو مارتا ہے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بھارت بھی اسرائیل کی طرح سب کچھ کر رہا ہے۔ پوری قوم کو ایک اعتماد حاصل ہوا ہے، پوری قوم کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے آج مجھے کال کی تھی ہم نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہیں، اب اگر ٹرمپ فون کرے یا کوئی وزیرِ خارجہ، ہمیں 3 مطالبات سامنے رکھنے چاہئیں۔ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور کشمیر مسئلے پر بات چیت کے بغیر کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ مسجدوں اور بچوں پر حملے کی معافی بھارت کو مانگنی چاہیے، جو جنگ ہم میدان میں جیت رہے ہیں وہ ٹیبل پر ہارنی نہیں چاہیے، چین ہمارا دوست ہے یہ دوستی عزت و وقار کے ساتھ ہوگی۔ جماعتِ اسلامی کے تمام کارکنان رضاکاروں کے طور پر کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔