بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں ایران نے پاکستان کو کونسی سہولیات دینے کا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران کہاکہ ہم چاہیں گے کہ آپ کی بھارت کے ساتھ صلح ہو جائے اور بات آگے نہ بڑھے، لیکن اگر کشیدگی بڑھتی ہے اور بات جنگ تک جاتی ہے تو ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت دیگر تمام سہولیات آپ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کو جب انٹیلی جنس ذرائع سے یہ اطلاع ملی کی ایران نے پاکستان کو یہ آفر کی ہے تو بھارت میں ایران کی مخالفت شروع ہوگئی۔
سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے جانور سے تشبیہ دی گئی۔
⚡️BREAKING
An Indian army major calls the Iranian foreign minister “son of a pig” on national television
This video is now going Viral in Iran
The Indian government must immediately take action against this person pic.
— Iran Observer (@IranObserver0) May 10, 2025
گورو آریا نے ٹی وی پر نفرت انگیز گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان سے ہوکر اب یہاں کیا کرنے آیا ہے، اسے اس وقت آنا چاہیے تھا جب پہلگام کا واقعہ رونما ہوا۔
جب بھارت میں ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی تو اس پر ایران کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بھارت کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے بھارتی سفارت کار سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیمارش کیا ہے۔ جبکہ دہلی میں موجود ایرانی سفارتخانہ پہلے ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف دہلی میں چلائی گئی اس مہم کے بعد دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے، اور ہم مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں۔ لیکن آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟
Respect for guests has a long-standing tradition in Iranian culture. We Iranians consider our guests to be “beloved by God.” How about you? pic.twitter.com/T9AsKcPQoI
— Iran in India (@Iran_in_India) May 10, 2025
یہ بھی پڑھیں پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف
اس وقت بھارت اپنے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں بھی کوئی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، اب بھی بھارت اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کوئی ملک ساتھ نہیں دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران کی پاکستان کو آفر ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی سیز فائر عباس عراقچی مودی سرکار وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران کی پاکستان کو ا فر ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی سیز فائر عباس عراقچی مودی سرکار وی نیوز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کو میں ایران کرتے ہوئے ایران کی ایران نے بھارت کے کے ساتھ کے خلاف
پڑھیں:
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
انقرہ(سب نیوز )ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف تمام مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہو گا اور عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف تمام مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہو گا اور عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔حاقان فیدان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی اب اسرائیل کا ساتھ دے کر اخلاقی بوجھ نہیں اٹھانا چاہتا، پوری دنیا اب جان چکی ہے کہ اسرائیل کو فاشسٹ ذہنیت کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم