سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نئی بھرتی کا حکم، فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو نے 1 لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے، فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا۔ تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف بھی دیدیا۔ سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈز سے دی گئی ہے۔ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن بھی خرید کئے جائیں گے۔ آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ، آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔ سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔
گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو نے 1 لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے، فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا۔ تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔ سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی امن و امان نے دی تھی۔ سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پرعمل کرتے ہوئے رواں سال میں گرانٹ کو استعمال کریگا۔ سول ڈیفنس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سول ڈیفنس کو
پڑھیں:
لندن، ایمرجنسی نمبر پر صرف 15 فیصد کالز ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں، پولیس
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس ایمرجنسی نمبر 999 پر کی جانے والی صرف 15 فیصد کالز واقعی ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے والے بعض افراد نے اس لئے بھی کال کی کہ ان کے کمرے میں مکڑی گھس آئی ہے، کسی نے بتایا کہ ان کا کتا واپس گھر نہیں آیا، جبکہ کسی نے شکایت کی کہ ڈلیوری ڈرائیور کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہے۔
میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 سے جولائی 2025 تک 1.87 ملین کالز نے کال ہینڈلر کا قیمتی وقت لیا اور انہیں حقیقی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے روکا۔
فورس کی کمانڈر کیرولائن ہینز کا کہنا ہے کہ جب کسی کی جان خطرے میں ہو یا جرم سرزد ہورہا ہو تو چند سیکنڈز بھی قیمتی ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایمرجنسی پر بہت زیادہ ایسی کالز موصول ہوتی ہیں جو ہنگامی صورت حال کے بارے میں نہیں ہوتیں اور نہ ہی وہ معاملہ پولیس کے نمٹنے کا ہوتا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق بعض غیر ہنگامی کالز میں گزشتہ جرائم کے بارے میں اپ ڈیٹس مانگی جاتی ہیں یا چوری ہونے والی اشیا کی کئی روز کے بعد رپورٹ کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے۔
بعض افراد باہمی اختلافات مثلا کرائے دار اور مالک مکان کے تنازع پر بھی ایمرجنسی نمبر پر کال کردیتے ہیں، میٹ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف جان کے خطرے یا سرزد ہوتے جرم کی اطلاع کیلئے ایمرجنسی نمبر پر کال کریں، دیگر معاملات 101 پر کال کرکے نمٹائے جاسکتے ہیں۔