چاہت فتح علی خان اور اداکارہ خوشبو کو وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک)کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان اور اسٹیج اداکارہ و رقاصہ خوشبو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر ماضی کی مقبول رقاصہ خوشبو کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو ’بدو بدی‘ پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو ساتھی اداکارہ کے انتہائی قریب دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ خوشبو پُرجوش انداز میں رقص کرتی نظر آتی۔
ویڈیو میں انہیں چاہت فتح علی خان کی جانب سے مسلسل چھونے کی وجہ سے غیر آرام دہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ویڈیو پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا وہ مزاحیہ اداکار ہے؟ اس آدمی کو اندازہ بھی نہیں کہ وہ خود ایک مذاق ہے، وہ ہمارے لیے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے‘۔
بعض صارفین نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ پہلی دفعہ اداکارہ خوشبو کو کسی کے ساتھ گھبراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں‘۔ خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے 2024 میں ’بدو بدی‘ گانا ریلیز کیا تھا۔
گانے کو صرف ایک ماہ میں 27 لاکھ ویوز ملے، بعدازاں کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اُسے ہٹا دیا تھا۔
بدو بدی کے بعد چاہت فتح علی خان نے متنازع ویڈیوز بنانا شروع کیں، وہ اکثر خواتین کے ساتھ نامناسب حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)
مزیدپڑھیں:ن لیگ کو بڑادھچکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید
بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔
ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی کیا ہے، 1999 میں جب کارگل کی جنگ جاری تھی اسی دن جب ہمارے سپاہی جان دے رہے تھے اس وقت ہم انگلینڈ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیل رہے تھے۔ ہم نے تب بھی ان سے ہاتھ ملائے کیونکہ کھیل کا جذبہ ملکوں، فوجوں اور دیگر معاملات سے مختلف ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان سوریا کمار کا مشتاق احمد سے مصافحہ، ’اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی‘
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم نے میچ کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، تو پھر مکمل جذبے اور عزت کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ احتجاج کی کیفیت میں کھیل رہے ہوں، تو بہتر ہے کہ کھیل ہی نہ ہو۔ احتجاج کے تحت کھیلنے کا کوئی مطلب نہیں۔ اگر کھیلنا ہے تو پورے جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ ورنہ کھیلنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔
اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر الدین انڈیا ہاتھ نہیں ملائے انڈین ٹیم پر تنقید ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ انڈیا ششی تھرور کارگل