بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے آ ئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں 2.5 فیصد ریلیف دینے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے کا جائزہ لینے سے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے لیے مختلف آپشنز اور تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایف بی آرذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیبز پر ریلیف دیا جائے گا اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی انکم ٹیکس کا ریٹ 2.
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
صنعتوں کے لیے درآمدی خام مال پر 200 ارب روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس ریلیف دیا جا سکتا ہے۔وفاقی حکومت کا مجوزہ ٹیکس ریلیف عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی اجازت سے مشرط ہو گا اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 یا 3 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے تنخواہ پر انکم ٹیکس کم ہو کر فیصد ہو کے لیے
پڑھیں:
1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر (NSC) نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک شاپ میں جعلی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن
انعامی رقم کی تفصیلات میں پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 انعام)، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 انعامات) اور تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 انعامات) ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یعنی ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں نسبتاً کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔
اگست 2025 میں منعقدہ قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا۔دوسرے انعامات (10 لاکھ روپے فی کس) بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے۔مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے انعامات دیے گئے۔
لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
ماہرین کے مطابق پاکستانی عوام اب بھی انعامی بانڈز کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، کیونکہ اس میں رقم محفوظ رہتی ہے اور بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔