بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھارتی پنجاب میں دو افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کیلئے جاسوسی کا الزام ہے، ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار دو افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن کے شخصیت قرار اہلکار کو بھارت کا
پڑھیں:
جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم کر لیا۔بھارتی فوج نے جوناگڑھ میں قتلِ عام، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق بھارت کی جابرانہ حکومت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔