Daily Ausaf:
2025-05-14@16:13:07 GMT

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو بھارتی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر موصول ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سیز فائر، پاکستان اور انڈیا نے 2 اہلکار قیدیوں کا تبادلہ کر لیا

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بی ایس ایف میں قیدیوں کا باہمی تبادلہ کر لیا گیا۔ واہگہ بارڈر اور اٹاری پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا
  • سیز فائر، پاکستان اور انڈیا نے 2 اہلکار قیدیوں کا تبادلہ کر لیا
  • واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ
  • پاک ،بھارت قیدی اہلکاروں کا تبادلہ،پورنم کمار بی ایس ایف کے سپرد
  • واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ
  • واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ
  • واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ 
  • پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، سکیورٹی ذرائع