بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت انگیز بیان کی زد میں آگئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن" قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔

یہ بیان کرنل صوفیہ کی جانب سے آپریشن سندور کی میڈیا بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔

وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے کروائے، کیونکہ ہماری بہنیں بیوہ ہو گئیں۔"

یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا، اور اسے بھارتی فوج کی مسلم اہلکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کانگریس پارٹی نے وجے شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ: "بی جے پی رہنما کا بیان نفرت انگیز، قابلِ مذمت اور کرنل صوفیہ کی حب الوطنی پر حملہ ہے۔ انہیں فوری طور پر کابینہ سے ہٹایا جائے۔"

تجزیہ کاروں کے مطابق، بی جے پی حکومت فوجی ناکامی کا بوجھ مسلمانوں پر ڈالنے کی پرانی روش دہرا رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنل صوفیہ بی جے پی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں: بیرسٹرسیف

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی بی ٹیم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا
  • بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
  • کرنل صوفیہ کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے
  • بی جے پی رہنما کا بھارتی مسلمان خاتون افسر کیخلاف متنازع بیان، نیا تنازع کھڑا ہوگیا
  • بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید
  • مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشتگردوں کو بھی شکست دینگے، بیرسٹر سیف
  • مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کرے گی، خواجہ آصف
  • خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں: بیرسٹرسیف
  • مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، بیرسٹر سیف