مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی،بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پربھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی ، مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا،بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے 7مئی 2025سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے ،بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی،بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بڑھکایا جا سکے، بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملہ کی مذموم کوشش کی،الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی ، ہندوستان سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے۔
پشاورہائیکورٹ ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار،3مجرموں کی اپیلیں خارج
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ مودی کی متعصبانہ سوچ نے مسلمانوں کیساتھ ساتھ بھارت کی سرزمین سکھوں کے لیے بھی تنگ کر دی ہے، 1950کے معاہدے کے مطابق سکھ یاتریوں کو چار اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں مزارات پر جانے کی اجازت ہے۔ان مذہبی مواقعوں میں گرو ارجن دیو کی برسی، گرو نانک کا یوم پیدائش، خالصہ پنتھ کا یوم تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں، پاکستان کے ساتھ سکھوں کی قربت اور بھارت کے خلاف لڑنے کا بیان مودی سرکار کے لیے دردِ سر بن چکا ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پاکستان میں سکھوں کے بھارت نے
پڑھیں:
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لئے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔
دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔
دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔
سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، سینئر نائب صدر فیفا شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے بھارتی ریسلر سنگرام سنگھ نے تاریخ رقم کر دی، لیولز فائٹ لیگ میں شاندار کامیابیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم