کے پی: غیرقانونی طور پر کاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کی ضلعی انتطامیہ اور پولیس نے مشترکہ کوششوں سے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر کاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کردی۔
افیون کی غیر قانونی کاشت کی تلفی کی یہ مہم گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن کے مطابق مہم کے دوران ضلع کے مختلف تحصیلوں امبار، پڑانگ غار اور پنڈیالی میں تقریباً تیرا سو کنال اراضی پر کاشت کئی گئی افیون کی فصل کی تلفی کے لیے کاشتکاروں کو راضی کیا گیا۔
دوسری جانب قبائلی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افیون کے فصل کی تلفی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افیون کی
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی بارش کا امکان
فائل فوٹوکراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی جگہوں سڑکوں کے گڑھوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز پھنس گئیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا۔
ناگن چورنگی، قیوم آباد اور ملیر جعفرطیار میں پانی کی نکاسی کیلئے سکشن پمپس پہنچادیئے گئے۔
نارتھ کراچی شادمان نالے سے پانی کی نکاسی ہوگئی، ملیر ہالٹ پر بارش کا پانی جمع ہے۔
دوسری جانب بارش کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ایک پرواز منسوخ ہوگئی۔