کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی بیماری کی علامات کیا ہیں؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہونے لگا تاہم اس کی علامات کیا ہیں؟تفصیلات کے مطابق کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثرہو رہی ہیں ، اسپتالوں میں ایک ہفتے میں پندرہ سے بیس کیسزرپورٹ ہونے لگے۔ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ کبوتروں کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات انسانی سانس کی نالی میں جمع ہو کر الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے مگر کراچی میں جگہ جگہ لوگ کبوتروں کو دانا ڈالتے نظر آئیں گے، جو ایک خطرہ بھی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نہ صرف کھلی جگہ بلکہ اے سی ، کھڑکی، یا کبوتروں کے چھپنے کی دوسری جگہ وائرس ہوسکتا ہے۔ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ بیماری سے بچاؤ کیلئے کبوتروں کے پاس جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔
علامات
یہ بیماری مسلسل کھانسی، سانس لینے میں دشواری، بخار ، گبھراہٹ اور تھکاوٹ جیسی علامات سے شروع ہوتی ہے،جسے اکثر معمولی بیماری سمجھ لیا جاتا ہے تاہم اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو، یہ پھیپھڑوں کی خطرناک بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
سنگین صورتوں میں اسٹیرائڈز، آکسیجن تھراپی یا حتیٰ کہ پھیپھڑوں کی پیوند کاری (lung transplant) کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ڈاکٹرز نے زور دیا کہ جو افراد بیماری کی ابتدائی علامات جیسے سانس پھولنا، کھانسی یا سینے میں جکڑن محسوس کریں، وہ فوری طور پر ماہر معالج سے رجوع کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پھیلنے والی کبوتروں سے
پڑھیں:
یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند ہونے کے بعد فروخت ہونے سے رہ جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 31جولائی کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند کر کے اشیا ء کی خریدو فروخت کا عمل روک دیا گیاتھا جبکہ ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہائوسز میںمنتقل کر دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ملک بھر میں فروخت سے رہ جانے والی جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جن میں دالیں، چاول، مصالحے، پلاسٹک بیگ ،یوٹیلٹی اسٹورز کے اپنے برانڈکاگھریلو سامان شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے عمل میں شامل ہونے والوں کو مقررہ فارم پر حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ نہ تو سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کا نادہندہ ہے ، یہ حلف نامہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر دینا ہوگا۔کامیاب بولی دہندہ کو تمام سامان 10 دن کے اندر اندر مقررہ مقامات سے وصول کرنا ہوگا۔