پشاور: بچہ کھیت سے دستی بم گھر اٹھا لایا، پھٹنے سے نوجوان ہلاک، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں دستی بم پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 سال کا بچہ کھیتوں سے دستی بم اٹھا کر گھر لایا تھا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دستی بم
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔