ورچوئل مذاکرات آج ہونگے ، آئی ایم ایف وفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث آج ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے ، آن لائن مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز شیئر کی جائیں گی۔وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام ورچوئل مذاکرات میں شرکت کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر تمام مراحل طے ہوتے رہے تو آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
استنبول مذاکرات، پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر اور حقائق پر مبنی تھا، ذرائع
پاکستان کا استنبول مذاکرات میں موقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے استنبول مذاکرات میں افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وزارت خارجہ نے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا ہے۔