پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔
صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانیوں نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے مگر پاکستان اپنی خود مختاری، قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے اسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت پوری قوم نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف جنگی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مئی کے تنازع کو ایک ’ٹریلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل فلم نہیں تھی، ہم مستقبل کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز نئی دہلی میں دفاعی کانفرنس چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئی، صرف ایک ٹریلر دکھایا گیا اور ٹریلر کے بعد سب کچھ 88 گھنٹوں میں ختم ہو گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور اگر پاکستان ہمیں ایسا موقع دیتا ہے تو ہم انہیں بخوبی سکھانا چاہیں گے کہ ایک ذمہ دار ملک اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ 2011 کے بعد بھارتی دارالحکومت میں ہونے والا اس نوعیت کا پہلا دھماکا تھا۔