حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،کمپنیاں تحلیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔
حسن نواز 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں،حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔
2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔
انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جا چکا ہے،ان پر 5.
چاڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برطانیہ میں حسن نواز
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت میں اضافہ، حالیہ 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے انتظام اور ترسیلات زر میں بتدریج اضافے جیسے عوامل روپے کے استحکام کا سبب بنے ہیں۔
وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کی توقع، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور عالمی مالیاتی اداروں و کمرشل بینکوں سے فنڈز کے معاملات میں آسانیاں بھی روپے کے حق میں مثبت اشارے قرار دیے جا رہے ہیں۔
جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک موقع پر 23 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 7 پیسے تک نیچے آگیا، تاہم سپلائی میں بہتری اور مارکیٹ فورسز کی خریداری بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 27 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر یہ 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان