گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور کیش گرانٹس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخ ساز اسکیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو 1000 مفت ٹریکٹرز اور فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی کیش گرانٹ فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے پہلا ٹریکٹر محمد اکمل کو دیا، جبکہ خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو بھی ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ اس موقع پر طاہرہ نسرین نے وزیراعلیٰ کو چادر کا تحفہ پیش کیا۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاشتکار ہارون بھٹی کو 50 ہزار روپے، غلام صابر کو 35 ہزار روپے، محمد نواز کو 30 ہزار روپے اور محمد اکرم کو 40 ہزار روپے کی کیش گرانٹس بھی دیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چین سے تحفتاً ملنے والے 300 ملین مالیت کے 75 ٹریکٹرز اور جدید زرعی آلات کا معائنہ بھی کیا۔ مریم نواز کو روٹاویٹر، روٹری ٹیلر، فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر، کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر سمیت جدید زرعی مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
وزیراعلیٰ کو چاول کی کاشت کے لیے ماحول دوست ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی گندم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔