کل یوم تشکر پرچھٹی ہو گی یا نہیں؟سرکاری وضاحت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوم تشکر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دفاتر میں روایتی سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے بیان میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
ترجمان چیف سیکرٹری آفس نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔