بنیان مرصوص، سینیٹ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بنیان مرصوص، سینیٹ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کو کامیابی سے تکمیل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یک جہتی کا ثبوت دیا گیا۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ پروفیشنل ملٹری آپریشن پر ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قرارداد میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں مساجد معصوم شہریوں پر حملہ کی مذمت بھی کی گئی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہے گا، پاکستان تمام مسائل کا حل ہمیشہ بات چیت کرنے کا خواہاں ہے مسئلہ کشمیر پر بھی مذاکرات کا خواہش مند ہے۔
قرارداد میں مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح کے مس ایڈونچر کا بھارت کو بھرپور جواب دیتا رہے گا۔وزیر قانون کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز چیئرمین سی ڈی اے کی پاک سیکریٹریٹ میں نئی پارکنگ کی تعمیر کیلئے ایم پی او کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر جلد... بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بنیان مرصوص
پڑھیں:
معرکۂ بنیانِ مرصوص: مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے جرات مندانہ جواب اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک پُرعزم اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا عنوان معرکۂ بنیانِ مرصوص رکھا گیا، جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی سلامتی، ملکی دفاع اور قربانیوں کے تناظر میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کو دہشتگردی تصور کرتے ہیں۔ دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں ہماری افواج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، قوم کا افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی
تقریب کے دوران طلبا نے نہایت جذبے اور عقیدت سے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر دشمن بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیں گے۔
طلبا نے کہا کہ وہ نہ صرف حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں بلکہ تعلیم، تحقیق اور خدمت کے میدان میں بھی پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک طالب علم نے کہا کہ ہمیں اپنے سپاہیوں پر فخر ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم دشمن کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
تقریب کا اختتام قومی ترانے اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ہوا اور ماحول وطن سے محبت کے جذبات سے گونج اُٹھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج زندہ باد مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد معرکہ بنیان مرصوص