Daily Mumtaz:
2025-05-16@19:32:28 GMT

انڈیا کو بہت ہزیمت اٹھانا پڑی، میجر جنرل (ر) سمریز سالک

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

انڈیا کو بہت ہزیمت اٹھانا پڑی، میجر جنرل (ر) سمریز سالک

اسلام آباد:رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ دیکھیں آپ نے جو انٹرنل سکیورٹی کی بات کی یہ وار تو جاری ہے، اس جنگ کے اندر جو پراکسیز کو فنڈ کیا جا رہا ہے ان کو فسیلیٹیٹ کیا جا رہا ہے اس چیز کو ہم نے اجاگر کرنا ہے دنیا بھر میں،یہ ہماری ڈپلومیٹک فائٹ جو ہے ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ یا یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ یہ ہم نے ہائی لائٹ ہر جگہ کرنا ہے اس کا ہم قلع قمع چاہتے ہیں جو سیکیورٹی سچویشن ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے ہماری انٹرنل پولیٹیکل رفٹس کی تو یہ حکومت تو ہمیشہ پرو ایکٹیو رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو ایز اے جماعت ہرگفتگو میں شامل کرنا ہے جو نیشنل انٹرسٹ کے حوالے سے ہے۔

رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس پروگرام کی توسط سے پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،جس طرح ہماری مسلح افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کی ٹیکنالوجی کو فیل کر دیا دو دن پہلے میری ملاقات نہیں ہو سکی لیکن عمران خان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی علیمہ خان نے باہر آ کر اس نے جو بیان دیا عمران خان نے یہ بیان دیا کہ پوری قوم متحد ہو جائے ریاست ہے ہم سب کی ہے، پاکستان ہے تو ہم سارے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل سمریز سالک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا کو بہت شرمندگی ہوئی ہے ، ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اور وہ اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، ماس پراسیس میں ٹو ری ڈیم دیئر آنراور اپنی پبلک کنزمپشن کیلیے نعرے ابھی بھی مار رہے ہیں، ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں، الحمدللہ ہمارے پاس فتح کا جشن منانے اور لطف اٹھانے کی بہت سے جواز ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، شہداء کے اہلِ خانہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جو عزت ملی اس کی مثال نہیں ملتی، آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے بھارت کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
  • خاموشی سے طوفان تک
  • بیٹے میجر ذکا کی شہادت پر والد کا معنی خیز بیان
  • انڈیا پاکستان کی واضح دفاعی برتری ہضم نہیں کر پائیگا
  • ٹارچ والا چائنا موبائل اور 10 مئی
  • ہم نے جوابی کارروائی سے خطے میں طاقت کاتوازن بدل دیا
  • بھارتی میجر گورو آریا سے تہلکہ خیز انٹرویو
  • پاکستان کی حمایت پر انڈیا میں ترکی اور آزربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم