مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6 طیارے گنوانا پڑے، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا موازنہ مودی کی تقریر سے کرلیں، ایک جیتے ہوئے کمانڈر اور ایک ہارے ہوئے شخص کا اندازہ ہوجائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم تشکر منارہی ہے، قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے، قوم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی شکرگزا ر ہے، آج قوم ایئرچیف کی بہادری کی معترف ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ وطن کی حفاظت کی، سیاسی اور سفارتی حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا، تمام ایوانوں میں سب لوگ اپنے جوانوں کیلئے دعاگو تھے، پاکستانی میڈیا نے شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کی، پاکستانی میڈیا نے صحافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شاندار رپورٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے، کسی کو دوبارہ مہم جوئی کا شوق ہوا تو جواب چند لمحوں میں ہی آئے گا، سندھ طاس معاہدہ، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق طے پانے والی چیزیں ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پانی پر میرا بھی حق ہے جو عالمی قوانین کے مطابق ہے، 1971ء کی جنگ بھی ہوئی لیکن انڈس واٹر کمیشن ملتے رہے، پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے، کسی اور ملک نے دہشتگردی کے مقابلے میں 90 ہزار شہادتیں نہیں دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سپیکر پنجاب اسمبلی طیارے گنوانا پڑے کا کہنا تھا کہ بھارت کو کہا کہ
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔
دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔