پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔
"اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو اب اپنے فیورٹ غیر ملکی اسٹارز سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔
ٹیم کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے قلندرز کی کارکردگی میں نیا جوش اور توانائی آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز اپنے اگلے میچ میں کل راولپنڈی میں پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز
پڑھیں:
صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی۔
اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے اور جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں۔
وکیل منیر اے ملک نے 5 ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے اور جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے، جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں، جسٹس ثمن رفعت آٹھویں اور جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمد آصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی پر سب سے آخری 12 ویں نمبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔