سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی ایک مبہم سی انسٹاگرام پوسٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا جسے حیران کن طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی سے جوڑا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وفاقی اداروں کی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔

جیمز کومی نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں سمندر کنارے موجود سیپوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ "8647" کے ہندسے دکھائی دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی کو 2017 میں اُس وقت کے صدر ٹرمپ نے برطرف کردیا تھا۔ کومی کے ٹرمپ سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

تاہم اس پوسٹ پر MAGA (میگا) کے حامیوں نے شدید تنقید کی جب کہ ٹرمپ کی ٹیم کے اہم اراکین نے تصویر کو صدر ٹرمپ کو "دھمکی" قرار دیا۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم، جن کا ادارہ خفیہ سروس (Secret Service) کی نگرانی کرتا ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا کہ ڈی ایچ ایس (DHS) اور خفیہ سروس اس "خطرے" کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔

نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبارڈ نے فاکس نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیمز کومی کو جیل بھیجا جانا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا: "یہ جیمز کومی میرے والد کو قتل کرنے کی کھلی دعوت دے رہا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ڈیموکریٹس اور میڈیا ہیرو سمجھتے ہیں؟ پاگل پن ہے!

جس پر جیمز کومی نے ایک وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ وہ محض چہل قدمی کے دوران ان سیپیوں تک پہنچے اور انھیں لگا تھا کہ شاید یہ کوئی سیاسی پیغام ہو۔

انھوں نے مزید لکھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ چند بیوقوف میری سیپیوں والی پوسٹ کو اس قدر منفی طور پر لیں گے اور اسے تشدد سے جوڑ دیں گے۔

جیمز کومی نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ان منفی رویوں اور تنازع پیدا ہوجانے کی وجہ سے اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔ 

ٹرمپ کے حامیوں کا کیا اعتراض ہے ؟

دراصل جیمز کومی نے ہندسہ 8647 شیئر کیا تھا اگر اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے یعنی 86 اور 47 تو اس کے معنی نہایت خطرناک نکلتے ہیں۔

ہندسہ 86 ایک پرانا امریکی سلیگ ہے جس کا مطلب ہے "نکال دینا" یا "ختم کر دینا" جب کہ 47 سے مراد امریکا کے 47 ویں صدر ٹرمپ ہیں۔

اس طرح یہ تاثر پیش کیا جا رہا ہے کہ 8647 کا مطلب ہو سکتا ہے "ٹرمپ کو ختم کر دو"۔

اس لیے ٹرمپ کے حامی اور وفادار سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی پر "قتل کی ترغیب" دینے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق ڈائریکٹر جیمز کومی پوسٹ پر ٹرمپ کو کومی نے ایف بی

پڑھیں:

انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ

میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ لوکیشن شیئرنگ ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے اور صارف کے پاس مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی آخری لوکیشن کن سے شیئر کرے، چاہے وہ صرف قریبی دوست ہوں یا کوئی نہ ہو۔
کم عمر صارفین کے لیے والدین کو بھی شفاف کنٹرول حاصل ہے تاکہ وہ بچوں کی شیئرنگ ترجیحات کو دیکھ اور منظم کر سکیں۔ میٹا نے انسٹاگرام میپ میں چند اہم بہتریاں بھی کی ہیں جن میں میپ پر پروفائل فوٹوز کا خاتمہ، لوکیشن بند ہونے کی واضح نشاندہی، اور ٹیگ شدہ مواد کی بہتر وضاحت شامل ہے۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو انسٹاگرام کے استعمال میں مزید سہولت، رابطے اور تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ مقامی کمیونٹی سے جڑنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ
  • یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیرپر امن منصوبے کی شرائط ختم کرنےکےلیے ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
  • میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام روڈ میپ لانچ کر دیا
  • میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا
  • غزہ جنگ بندی:حماس اتوار تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • حماس اتوار کی شام تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  • تاج محل کو مندر بنانے کی سازش؟ پاریش راول کی فلم کے پوسٹر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی ہوگئی؟ پوسٹ وائرل
  • ’بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا‘، فیروز خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے تہلکہ مچا دیا