شافع حسین کا کامیاب دورہ چین پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور چین کے 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین کی’وی وو‘ موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں آپنا کارخانہ لگانا شروع کر دیا اور آئندہ 2 سال میں یہ کارخانہ مکمل ہو گا اور موبائل فون پنجاب میں بننا شروع ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے دورے کے دوران 6 سے زائد فیکٹریوں کا وزٹ بھی کیا اور پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صحیح وقت پر سرمایہ کاری کریں، خالد انعم کا کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزرجانے والے اداکاروں پر تبصرہ
سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحیح وقت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
حال ہی میں خالد انعم احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کئی بار عشق ہوا ہے اور یہ اب بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عشق ایک چڑیا ہے اور حسن ایک درخت ہے، اسی لیے چڑیا کبھی کسی ڈال پر اور کبھی کسی اور ڈال پر بیٹھتی ہے اور انسان کے لیے عشق کرنا بہت ضروری ہے۔
اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں، دونوں ایک دوسرے کو شادی سے پہلے تقریباً 10 سال سے جانتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہمیشہ بہترین دوست سے ہی کرنی چاہیے کیونکہ وہ آپ کے راز اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے اور کسی اور کو نہیں بتاتا۔
خالد انعم کے مطابق نئے اداکار بہت سمجھدار ہیں اور صحیح وقت پر پیسوں کو صحیح جگہ پر لگاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اداکار ایسی حالت میں مرجاتا ہے کہ اس کے بعد دوا کے پیسے نہیں ہیں، تو یہ اس کی اپنی غلطی ہے کہ جب اس کے پاس پیسے تھے تو اس نے صحیح وقت پر سرمایہ کاری نہیں کی۔
خالد انعم نے مزید کہا کہ ہمیں بچپن سے ہی پیسوں کو جمع کرنے کا ہنر سیکھنا چاہیے اور مرد ہوں یا عورت، دونوں کو فارغ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ کام کرتے رہنا چاہیے۔
Post Views: 5