ایران کی امن پسند سفارتکاری لائق تحسین، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا قدرداں اور برادر ممالک کا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کا خاص مشکور ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان انتہائی تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ارنا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل احمد شریف چودھری نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے انجام پانے والی ایران کی صلح پسند سفرکاری کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری عالمی برادری، برادر ممالک خاص طور پر ایران کی کوششوں کے قدرداں ہیں کہ جنہوں نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا قدرداں اور برادر ممالک کا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کا خاص مشکور ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان انتہائی تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ہمیشہ تمام چیلنجوں اور آزمائشوں میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے اپنے دفاع میں پاکستان کے جائز حق اور اس کے موقف کو تسلیم کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔