بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا، میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کے لیے بضد ہے، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا۔
بزرگ نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی انکار کردیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کررہا ہے۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لیکن اسے کچھ ہاتھ نہیں آرہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکار بھارتی مسلمان پاکستان مخالف نعرہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکار بھارتی مسلمان پاکستان مخالف نعرہ وی نیوز پاکستان مخالف نعرہ بھارتی مسلمان نعرہ لگانے سے
پڑھیں:
بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی نقل وحرکت کی اطلاعات، بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔ شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا
اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور اب ایک بار پھر بھارتی سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں اس جیت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جارہاہے ، اب ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی میڈیا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔
یوسف سعید نے لکھا کہ ” مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا سکتا ہے”۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھی پوری طرح چوکس اور دشمن کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہوریوں نے بجلی کا استعمال کم کردیا، اہم وجہ سامنے آگئی