نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی عوام اور یوٹیوبرز نے بالآخر وہ سچ بول دیا جو پاکستان برسوں سے دہرا رہا تھا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا گڑھ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏تاریخ میں پہلی بار بھارتی گودی میڈیا کی وہ چھترول ہو رہی ہے جو دشمن بھی نہ کرے اور کرنے والے کوئی اور نہیں، خود بھارتی یوٹیوبرز ہیں۔

پاکستان تو برسوں سے کہتا آیا اور اب بھارتی عوام بھی مان رہی ہے کہ ان کا میڈیا جھوٹ کا سب سے بڑا سوداگر ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا اس میڈیا کو صرف “فیک نیوز فیکٹری” سمجھے، نہ کہ کسی جمہوریت کا نمائندہ!
مزیدپڑھیں:مسئلہ کشمیرایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت (فاسٹنگ) کے بعد لیا تھا۔

اس حوالے سے معروف ڈرماٹولوجسٹ ایرک بورجز کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اینٹی ایجنگ انجیکشنز بعض اوقات جسم کے الیکٹرولائٹس کا توازن بگاڑ دیتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر میں کمی اور پوٹاشیم کی سطح گرنے جیسے خطرناک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DLc1Gz-CnpU/?utm_source=ig_web_copy_link

ڈاکٹر نے اداکارہ کی سگریٹ نوشی کی عادت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نکوٹین جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچا کر عمر رسیدگی کے آثار کو بڑھا سکتی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی واضح ہوگی۔

یاد ہے کہ اس وقت شیفالی کی موت کی وجوہات سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں سمیت مداح جاننا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی 42 سالہ اداکارہ کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، شرجیل میمن
  • بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں دوبارہ کیوں بلاک کیے گئے؟
  • بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی
  • بھارت vs پاکستان: اکاؤنٹس بحالی کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،شرجیل میمن
  • پاک فضائیہ کے سربراہ  کا دورہ امریکہ دفاعی تعاون میں سنگ میل ثابت: آئی ایس پی آر
  • شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بالآخر نوجوانوں کے لیے شاندار ملازمتوں کے دروازے کھول دیے
  • بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم