شدید طوفان میں معجزانہ لینڈنگ، کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) شدید طوفان میں معجزانہ لینڈنگ کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کوطوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں جہاں شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4بار لینڈنگ کی کوشش کی ، ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی گئی جب کہ پی آئی اے کی ایک پرواز کو تیز ہواؤں کے باعث کراچی واپس موڑ دیا گیا۔
(جاری ہے)
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلائی جناح کا طیارہ شدید گرد و غبار کے طوفان کے دوران چار بار لینڈنگ کی کوشش کرتا رہا جب کہ ایندھن بھی کم ہو رہا تھا، شکر ہے کہ چوتھی کوشش کامیاب رہی اور ممکنہ تباہی سے بچاؤ ہو گیا، سوشل میڈیا پر مسافروں کے بے ہوش ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں، الحمدللہ سب محفوظ ہیں جب کہ طوفان کے باعث پی آئی اے کی پرواز کو تیز اندھی کی وجہ سے کراچی موڑ دیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلائی جناح کا طیارہ شدید طوفان طوفان کے کے باعث
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ